اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 27 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 54 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 01 پیسے رہی، کویتی دینار کی 912 روپے 7 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 47 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔








