پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار، 100 انڈیکس 491.70 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78848.01 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رحجان برقراررہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 491.70 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78848.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،138کی قیمتوں میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رحجان برقراررہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 491.70 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78848.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،138کی قیمتوں میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 969.76ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 17.51 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 193.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25012.31 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1023.27 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 126020.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.044 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کام کے 234639397 حصص، پرویز احمد کنسلٹنسی سروس کے 48686662 حصص اور کوہ نور سپننگ ملز کے 45083409 حصص کا لین دین ہوا۔ انویسٹ کیپٹل انویسٹمنٹ بینک،پرویز احمد کنسلٹنسی اور ایمٹیکس لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپیناں رہیں۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 37.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔