قاہرہ ۔ 11 اپریل (اے پی پی) مصر کی فوج نے عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 7مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی شہر اسیوط میں عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے لئے جمع ہونے والے داعش کے مشتبہ دہشتگردوں نے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد فائرنگ کا …
مصری فوج کی کارروائی میں داعش کے 7 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

مزید خبریں
قاہرہ ۔ 11 اپریل (اے پی پی) مصر کی فوج نے عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 7مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی شہر اسیوط میں عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے لئے جمع ہونے والے داعش کے مشتبہ دہشتگردوں نے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔







