30.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی...

سینیٹ نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):سینیٹ نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ بھنگ کے پودے کی کاشت اور اس کی علاج معالجے اور صنعتی استعال کے لئے نچوڑنے، تطہیر کرنے، مصنوعات تیار کرنے اور اس سے بننے والی دیگر مصنوعات کے فروغ کے انضباط کے لئے قانون وضع کرنے کا بل بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا اور ہدایت کی کہ کمیٹی اس پر دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں