ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے

جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,714 روپے کے اضافے کے بعد 222,994 روپے سے بڑھ کر 224,708 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 204,411 روپے سے بڑھ کر 205,983 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,481 ڈالر سے بڑھ کر 2,503 ڈالر ہو گئی۔