نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات

160
Deputy Prime Minister
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات

لندن۔5ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے ساتھ پاکستان کی وابستگی اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں فعال کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اور پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (CAYA) سیکرٹریٹ کے قیام میں سیکرٹری جنرل کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے دورہ پاکستان کے دوران ملنے والی مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے مسائل پر تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ساموآ میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس سے پہلے مشترکہ ترجیحات پر گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم کی جانب سے معروف پاکستانی مصور اجاب خان کی پینٹنگ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کو پیش کی گئی۔