پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 9ستمبر سے شروع،3693ٹیمیں تشکیل

127
قومی انسداد پولیو مہم جاری،خیبرپختونخوا میں رواں سال 7واں کیس رپورٹ ہوا،حکام

مظفرگڑھ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرگڑھ محمد یوسف چھینہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے کہا کہ کہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے اور 5 دن تک جاری رہے گی۔جس میں ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں گی اس سلسلے میں عملہ کی تربیت جاری ہے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو سکیورٹی کیلئے پولیس کے اہلکار موجود رہیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔ ملک و قوم کا ہر بچہ ہمارا بچہ ہے جس کی صحت کا خیال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 9 ستمبر سے 14 ستمبر کے دوران ضلع بھر میں 5 سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 54 ہزار 867 بچوں کو پولیو سے بچاو کی قطرے پلائے جائیں گے جس کےلئے 3472 موبائل ٹیموں سمیت کل 3693 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں تقریباً8059 ورکرز کام کریں گے۔ اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر ظفر عباس سمیت محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔