جوہر آباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس،نگرانی کے عمل کو بہتر کرنے کی ہدایت

138

جوہر آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائےانسداد ڈینگی جوہر آباد کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمدصہیب قاضی نے کی۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ نیازی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاوہ ایریگیشن ،سوشل ویلفیئر ،لوکل گورنمنٹ،ایجوکیشن اور تمام متعلقہ محکموں کےسربراہان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے ڈینگی سرویلنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) نے کہا کہ متوقع بارشوں کے سبب پانی کی نکاسی کا بروقت انتظام کریں۔ انہوں نےانسداد ڈینگی کی نگرانی کے عمل کو بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھتوں کی صفائی کو بہتر کریں ۔