وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ہم نیوز کی سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور سچ نیوز کے عاصم شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر اظہار افسوس

167

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ہم نیوز کی سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور سچ نیوز کے عاصم شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عاصمہ شیرازی اور عاصم شیرازی کے بھائی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو خونی رشتوں سے نوازا ہے جس میں ماں باپ کے بعد سب سے مضبوط رشتہ بہن بھائی کا ہے۔

بہن بھائی قدرت کے انمول رشتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی اور عاصم شیرازی کے بھائی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔