ملتان۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں337ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر316 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں314، شجاع آباد میں12اورجلال پورپیروالامیں گیارہ ایمرجینسیزپیش آئیں۔
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد77ہے،ملتان شہر میں74،شجاع آباد میں دواور جلال پور پیروالا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں198میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں182،شجاع آباد میں نو اور جلال پور پیر والا میں سات میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔آٹھ کرائم اور39متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔
مجموعی طور پر316افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں295،شجاع آباد میں دس اورجلال پور پیر والا میں 11 افرادکوریسکیوکیاگیا۔