لندن۔ 11 اپریل (اے پی پی )حقوقِ انسانی کے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سال 2015 ءکے مقابلے میں سال 2016 ءمیں دنیا بھر میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں 37 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سال 2016ءمیں 23 ممالک نے سزائے موت دیں جبکہ سال 2015 ءمیں یہ تعداد 25 تھی۔ تاہم سال 2015 میں 1634 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جبکہ سال …
دنیا بھر میں سزائے موت میں 37 فیصد کمی ہوئی،ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
لندن۔ 11 اپریل (اے پی پی )حقوقِ انسانی کے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سال 2015 ءکے مقابلے میں سال 2016 ءمیں دنیا بھر میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں 37 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سال 2016ءمیں 23 ممالک نے سزائے موت دیں جبکہ سال 2015 ءمیں یہ تعداد 25 تھی۔ تاہم سال 2015 میں 1634 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جبکہ سال 2016 میں یہ تعداد کم ہو کر 1032 ہو گئی۔اس کمی کا بڑا سبب پاکستان اور ایران میں سزائے موت میں کمی بنی ہے۔







