سونے کے نرخ میں 2 ہزار روپے کمی، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے تک کم ہو گئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):آل سندھ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کی کمی ہوئی اور ہفتہ کو سونا فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 263,500 روپے تھی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1 ہزار 714 …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):آل سندھ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کی کمی ہوئی اور ہفتہ کو سونا فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 263,500 روپے تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1 ہزار 714 روپے کم ہو کر 225,908 کے مقابلہ میں 224,194 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 207,083 روپے سے گھٹ کر 205,511 روپے ہوگئی ۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2,850 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کمی سے 2,443.41 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,518 ڈالر سے کم ہوکر 2,497 ڈالر ہوگئی ہے۔