اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ نون، لوہی بھیر اور گولڑہ کی ٹیموں نے ہفتہ کو چار لاپتہ بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملایا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کو شہریوں سے ان کے گمشدہ بچوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں، جن کا ان کے اہل خانہ کی طرف سے کافی تلاش کے باوجود پتہ نہیں چل سکا تھا۔
ان رپورٹس کو موصول ہونے پر پولیس ٹیموں نے تکنیکی وسائل اور انسانی کوششوں کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کا سراغ لگانے اور بحفاظت ان کے اہل خانہ کے پاس واپسی کی کوشش کی۔اہل خانہ نے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے فوری اور موثر جواب کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد پولیس کی کاوٹ کو ان کی تیز رفتار اور ہمدردانہ مدد پر سراہا گیا۔شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ہنگامی ہیلپ لائن "Pucar-15” سے رابطہ کریں یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کے لیے "ICT-15 ایپ” استعمال کریں۔