لیسکو حکام کی کارروائی،چوہنگ کے علاقے میں 10بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ گئے،ترجمان

159
LESCO

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے حکام نے چوہنگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

ترجمان کے مطابق کے مطابق ایس ڈی او چوہنگ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کر رہے تھے۔ دوران چیکنگ 10 ملزمان بجلی کرتے ہوئے پکڑے گئے ، تمام ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے ، بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کردیا گیا ہے ۔

لیسکو حکام کی جانب سے تمام بجلی چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کو ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔