کینیا،ماریشئس ، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ، درآمدات میں معمولی کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):کینیا،ماریشئس ، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024میں کینیا،ماریشئس ، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو56.42ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 29.24فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات سے …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):کینیا،ماریشئس ، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024میں کینیا،ماریشئس ، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو56.42ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 29.24فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات سے 43.62ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں مشرقی افریقا کوبرآمدات میں معمولی اضافہ ہوا، جون میں مشرقی افریقی ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 54.46ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر56.42ملین ڈالرہوگیا۔

مالی سال 2024میں مشرقی افریقا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو918.75ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر8فیصد کمی ہوئی ،جولائی میں مشرقی افریقی ممالک سے درآمدات کاحجم 80.78ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 63.039ملین ڈالراورگزشتہ سال جولائی میں 87.25ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں مشرقی افریقی ممالک سے درآمدات پر940.22ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا