اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ملک میں آٹے کی قیمت میں اگست کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی جوجولائی کے مقابلہ میں 5فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 34.61فیصدکم ہے۔جولائی میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1943.45روپے اورگزشتہ سال اگست میں 2823.53روپے …
آٹے کی قیمت میں اگست کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ملک میں آٹے کی قیمت میں اگست کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی جوجولائی کے مقابلہ میں 5فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 34.61فیصدکم ہے۔جولائی میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1943.45روپے اورگزشتہ سال اگست میں 2823.53روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق ماہ اگست میں اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1928.74روپے، راولپنڈی 1919.59روپے، گوجرانوالہ 1772.40روپے، سیالکوٹ 1811.55روپے، لاہور 1755.62روپے، فیصل آباد1621.93روپے، سرگودھا 1865.45روپے، ملتان 1694.37روپے، بہاولپور1830.99روپے، کراچی 1994.82روپے، حیدرآباد1997.79روپے، سکھر1775.30 روپے، لاڑکانہ 1859.35روپے، پشاور1785.43روپے، بنوں 1779.20روپے ،کوئٹہ 2031.46روپے، اورخضدار میں 2023.16روپے ریکارڈکی گئی ہے








