سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید55 گیس کنکشن منقطع، 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

92
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید55 کنکشن منقطع،12 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 14 کنکشن منقطع کئے۔

ملتان میں ٹیم نے10 غیر قانونی کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 02 کنکشن منقطع کئے ۔اسی طرح فیصل آباد میں01 کنکشن منقطع اور20 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں بھی گیس چوری کے کیسز پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ عائد جبکہ ساہیوال میں 02 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے۔

راولپنڈی میں ٹیم نے02 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 04 کنکشن منقطع کئے ۔ گوجرانوالہ میں 02 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 01 کنکشن منقطع اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح پشاور اور کرک میں 04 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 2 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مردان میں بھی ٹیم نے 10 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔