- Advertisement -
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی، دالبندین میں درجہ حرارت 42، بھکر، نوکنڈی، سکھر اور خیرپور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -