آستانہ ۔ 11 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کا مشن مکمل کرکے تین خلاباز زمین پر واپس آگئے ہیں۔ ان خلاءبازوں میںایک امریکی اور دو روسی خلاباز شامل ہیں جنہوں سویوز کیپسو ل نامی خلائی جہازکے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویوز نے قزاخستان کے علاقے میں بیکانور خلائی مرکز پر لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر …
چھ ماہ کا مشن مکمل کرکے تین خلابازوں کی واپسی

مزید خبریں
آستانہ ۔ 11 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کا مشن مکمل کرکے تین خلاباز زمین پر واپس آگئے ہیں۔ ان خلاءبازوں میںایک امریکی اور دو روسی خلاباز شامل ہیں جنہوں سویوز کیپسو ل نامی خلائی جہازکے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویوز نے قزاخستان کے علاقے میں بیکانور خلائی مرکز پر لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر بعد تینوں خلاءبازوں کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔ناسا کے خلائی مشن کے لیے تین خلا باز اب بھی بین الاقوامی اسٹیشن پر موجود ہیں۔







