چیچہ وطنی،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں ، 15ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد

132
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

چیچہ وطنی۔ 13 ستمبر (اے پی پی):چیچہ وطنی میں پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران سے 15ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔

ترجمان کے مطابق شاہکوٹ،اوکانوالہ بنگلہ،غازی آباد،صدر،کسووال اور سٹی کے علاقوں سے دوران گشت ان ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر12پستول،دو بندوقیں ، ایک خنجر اور 50سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں،

گرفتار ملزموں کیخلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔