ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کھل چکے ہیں ،ترجمان یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کھل چکے ہیں اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے بیان میں بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں اور ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کھل چکے …

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کھل چکے ہیں اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے بیان میں بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں اور ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کھل چکے ہیں اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور کارکنان نئے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت میں اضافے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کو سینکڑوں اشیاء پر خصوصی رعایت بھی فراہم کی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنے تمام معزز وینڈرز، سپلائرز، مینوفیکچررز اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء سپلائی کرنے والی کمپنیوں کا شکر گزار ہے جنہوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو عزت دی اور مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ان تمام سٹیک ہولڈرز، وینڈرز اور سپلائرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے۔