کینسر کے مریض شہری کی شکایت پر بھارتی سپریم کورٹ کا سرکاری موبائل فون کمپنی کو اپنا ٹاور ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کا حکم

کینسر کے مریض شہری کی شکایت پر بھارتی سپریم کورٹ کا سرکاری موبائل فون کمپنی کو اپنا ٹاور ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کا حکم،موبائل فون کمپنیوں کے بزنس پر تباہ کن اثرات کا خدشہ نئی دہلی۔ 12 اپریل (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں مقیم کینسر کے مریض شہری کی درخواست پر سرکاری موبائل فون کمپنی کو اپنا ٹاور ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کا …

کینسر کے مریض شہری کی شکایت پر بھارتی سپریم کورٹ کا سرکاری موبائل فون کمپنی کو اپنا ٹاور ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کا حکم،موبائل فون کمپنیوں کے بزنس پر تباہ کن اثرات کا خدشہ

نئی دہلی۔ 12 اپریل (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں مقیم کینسر کے مریض شہری کی درخواست پر سرکاری موبائل فون کمپنی کو اپنا ٹاور ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کا حکم دے دیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسی شہری کی شکایت پر موبائل فون ٹاور ہٹانے کا یہ سپریم کورٹ کا پہلا حکم ہے اور مستقبل میں بھارت میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کے بزنس پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دال بازار کے رہائشی 42 سالہ ہریش چند تیواڑی نے دعویٰ کیا کہ وہ جس مکان میں مقیم ہے وہیں کام بھی کرتا ہے اور اس وجہ سے اسے دن رات اسی جگہ رہنا پڑتا ہے۔اس کے مکان سے صرف پچاس میٹر کے فاصلے پر سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بھارت سنکار نگم لمی (بی ایس این ایل ) کا ٹاور 2002 ءسے نصب ہے۔اس ٹاور سے خارج ہونے والی تابکاری سے مسلسل 14 سال تک متاثر ہونے کے باعث وہ ہوجکنز لمفوما نامی کینسر میں مبتلا ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply