ٰٖفیصل آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن نے 2024-2026 کے ہونے والے انتخابات کیلئے 20نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور راشد منیر نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارو ں کو ضابطہ اخلاق کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ انتخابات کو صاف شفاف اور غیر …
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن نے 2024-2026 انتخابات کے لئے 20نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

مزید خبریں
ٰٖفیصل آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن نے 2024-2026 کے ہونے والے انتخابات کیلئے 20نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور راشد منیر نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارو ں کو ضابطہ اخلاق کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ انتخابات کو صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے انہیں امیدواروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ مزمل سلطان نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی سب پر لازم ہے اور اس سلسلہ میں چیمبر کی عمارت کے اندر کسی کو اپنے بینر لگانے یا پراپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ ایریا میں کسی کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہر امیدوار اپنا ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کر سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر کواصلی شناختی کارڈ، چیمبر کا ممبرشپ کارڈ، اصل پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس دکھانا ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف امیدوارو ں کی طرف سے اٹھائے گئے بعض سوالات کے جواب بھی دیئے جبکہ آخر میں چوہدری محمد نواز نے تمام امیدواروں کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس سے قبل امیدواروں میں ضابطہ اخلاق کی کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔








