وزیراعلیٰ سندھ کا بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پراظہار افسوس

121

کراچی۔ 16 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیلئے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سرفراز ڈومکی کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔