گذشتہ مالی سال کے دوران انڈس موٹر زکمپنی کی 20ہزار 800گاڑیاں فروخت

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):گذشتہ مالی سال کے دوران انڈس موٹر زکمپنی (آئی ایم سی)نے 20ہزار 800گاڑیاں فروخت کی ہیں ۔ عارف حبیب لمیٹڈ اور پاما کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2024 کے دوران کمپنی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ 3ہزار گاڑیاں جون 2024 کے دوران فروخت کی گئیں جبکہ جنوری 2024 میں فروخت کا حجم 2800یونٹس رہا تھا ۔ مالی سال میں …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):گذشتہ مالی سال کے دوران انڈس موٹر زکمپنی (آئی ایم سی)نے 20ہزار 800گاڑیاں فروخت کی ہیں ۔ عارف حبیب لمیٹڈ اور پاما کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2024 کے دوران کمپنی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ 3ہزار گاڑیاں جون 2024 کے دوران فروخت کی گئیں جبکہ جنوری 2024 میں فروخت کا حجم 2800یونٹس رہا تھا ۔ مالی سال میں دسمبر 2023 کے دوران کمپنی کی سب سے کم فروخت 700یونٹ ریکارڈ کی گئی ۔

اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2023 کے دوران آئی ایم سی کی فروخت 1400یونٹس رہی جبکہ اگست 2023 کے دوران معمولی اضافہ سے فروخت کا حجم 1500یونٹس تک بڑھ گیا اور ستمبر 2023 میں انڈس موٹرز نے 1600گاڑیاں فروخت کیں۔

اکتوبراور نومبر 2023 کے دوران کمپنی کی فروخت ایک ہزار یونٹس ماہانہ رہی جبکہ دسمبر 2023 میں آئی ایم سی کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور اس عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 700یونٹس تک کم ہوگیا تاہم جنوری 2024 کے دوران کمپنی کی سیلز میں نمایاں اضافہ سے سیل کا حجم 2800 یونٹس تک بڑھ گیا جو گذشتہ مالی سال کےد وران دوسری سب سے بڑی ماہانہ سیلز رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ایم سی کی سیلز کم ہو کر 2000جبکہ مارچ 2024 کے دوران 1700یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اپریل 2024 میں کمپنی کی فروخت کا حجم 2100یونٹس جبکہ مئی 2024 میں 2000یونٹس ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کے آخری مہینے جون 2024 کے دوران انڈس موٹرز کمپنی کی سیلز کا حجم نمایاں اضافہ سے 3000یونٹس تک بڑھ گیا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے دوران انڈس موٹرز کمپنی کی سیلز کا حجم 20ہزار 800 یونٹس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کمپنی کی سب سے زیادہ ماہانہ سیلز جون 2024 اور سب سے کم ماہانہ سیلز دسمبر2023 میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔