وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 26.5روپے اور ڈیزل 34روپے سستا ہوا

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 26.5روپے اور ڈیزل 34روپے فی لیٹر سستا ہوا، مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی اور شرح سود میں 2 فی صد کمی کر دی گئی ہے ۔عوام ، کاروباری برادری اور اقتصادی ماہرین کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا زبردست خیر مقدم کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی مزید …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 26.5روپے اور ڈیزل 34روپے فی لیٹر سستا ہوا، مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی اور شرح سود میں 2 فی صد کمی کر دی گئی ہے ۔عوام ، کاروباری برادری اور اقتصادی ماہرین کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا زبردست خیر مقدم کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی مزید کم ہوگی، معیشت کا پہیہ مزید تیز ہوگا، زراعت اور صنعت ترقی کرے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر سنگل ڈیجٹ میں آگیاور ملکی معیشت کا ٹیک آف کررہی ہے ، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہے ، حکومت کی مؤ ثر اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگے ہیں ۔

پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یاسر رضا چوہدری نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024ء میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 6 پیسے ہو گئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی

، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں452 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار786 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔