اقر اءیونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں بیچلر آف ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے طلباء اور طالبات کے بنائے فن پاروں کی نمائش جاری

144
Aqr University Islamabad Campus
Aqr University Islamabad Campus

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):اقر اءیونیورسٹی ایچ نائن اسلام آباد کیمپس میں بیچلر آف ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے فائنل سمسٹر کے طلباء اور طالبات کے بنائے فن پاروں کی نمائش جاری ہے، برقی قمقموں سے مزین اور نفاست سے تیار کردہ فیبرکس طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی مذکورہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر تعلیمی اور صنعتی شعبے کے ممتاز ممبران شریک ہوئے۔

طلباء کے کام کا جائزہ لینے کیلئے پیشہ ور افراد کا ایک پینل تشکیل دیا گیا جس میں پوٹرز ویل کی چیف ایگزیکٹو ثناء اختراور جڑواں شہروں کی متعدد یونیورسٹیوں میں لیکچرر اور پربت امسال این سی اے کی نامور گریجویٹاور20سال سے زیادہ کا تدریسی تجربہ رکھنے والی مشہور شخصیت شامل تھے ۔مہمانوں کو طلباء کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا کی یہ فیشن تخلیقات ان کی یونیورسٹی میں چار سالہ سفر کے اختتام اور بیچلر آف ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کا فائنل پراجیکٹ ہیں۔

اس موقع پر شبہات جان(پروگرام انسٹریکٹر) بھی موجود تھےجن کی رہنمائی میں طلباء نے یہ تمام پراجیکٹ تشکیل دیئے ہیں۔ ثناء خان ( ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ) کا کہنا تھا کےیہ ڈسپلے اقراءیونیورسٹی اور پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہےکیونکہ یہ طلباء کو اپنی غیر معمولی صلاحیت اور ٹیلنٹ کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔