سکولوں میں صحت و صفائی کے عمدہ ماحول کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر

133
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔19 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل منکیرہ کے دورہ کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھڈی والا منکیرہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ قیصر پلی 184 ٹی ڈی اے کا اچانک معائنہ کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تابش محمود بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے سکولوں میں تدریسی معیار اور انتظامی امور کی انجام دہی میں متعلقہ سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے انتظامی ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔

انہوں نے سکولوں کے بچوں کی انرولمنٹ کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سربراہان کو تاکید کی کہ صحت و صفائی کے عمدہ ماحول کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔