آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

137
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےجمعہ کے دن کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 20 ستمبر کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،

صرافہ بازار،سٹی،فوارہ چوک،ڈی ایچ کیو،اقبال روڈ۔II،لیاقت باغ،فاروق اعظم،شمس کالونی فیڈرز، جہلم سرکل، وارڈ نمبر۔8 فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔