گلبہار میں گھر کے سٹور روم میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا

93
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 21 ستمبر (اے پی پی):پشاور کے علاقے گلبہار میں گھر کے سٹور روم میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے قابو پا لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق گلبہار نمبر 4 گل سٹریٹ میں افتخار نامی شخص کے گھر کے سٹور روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وئیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 30 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے گھر کے مزید حصے کو نقصان سے بچا لیا گیا۔آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔