دنیا بھر میں 2 ارب افراد آلودہ پانی پی رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

جنیوا ۔ 13 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں 2 ارب افراد اس وقت آلودہ پانی پی رہے ہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پانی کی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونا ہے اور اس طرح کا آلودہ پانی پینے کے نتیجے میں ہر سال لاکھوں افراد موت …

جنیوا ۔ 13 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں 2 ارب افراد اس وقت آلودہ پانی پی رہے ہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پانی کی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونا ہے اور اس طرح کا آلودہ پانی پینے کے نتیجے میں ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ آلودہ پانی پینے والے افراد کا ہیضہ، پیچش، ٹائیفائیڈ اور پولیو جیسے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔ آلودہ پانی سے ہیضہ میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سالانہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply