ایبٹ آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 6 کلو 195 گرام چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ایڈیشنل ایس ایچ او میاں لیاقت اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے زوہیب طارق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 705 گرام چرس اور محمد خورشید کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو 490 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔