41 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس وفد کا پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

135
41st Mid Career Management Course
41st Mid Career Management Course

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم ) اسلام آباد کی جانب سے 41 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پیر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پیر کو پی ٹی اے سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی اے کے سینئر افسران نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور اس موقع پر اتھارٹی کی کارکردگی و اقدامات بالخصوص ٹیلی کام سیکٹر کے لیے سائبر سکیورٹی کے اقدامات، صارفین کے تحفظ کے اقدامات اور ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس ) پر روشنی ڈالی گئی ۔