آئی جی پنجاب نے مظفر گڑھ میں 3 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،رپورٹ طلب

106
Dr. Usman Anwar
Dr. Usman Anwar

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں 03 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹسل لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران لواحقین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔