الیکٹرک وہیکل پالیسی پر سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد

113
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):الیکٹرک وہیکل پالیسی پر سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔وزارت صنعت وپیداوار سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کی۔ وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکل پالیسی تشکیل دینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی تھی۔ وفاقی وزیر وزارت وتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی جامع پالیسی کی تشکیل پر غور کیا گیا۔تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی ایک ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔