اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کو اسلام آباد کی آل مارکیٹس یونینز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر کے بلائے گئےاجلاس میں احسن ظفر بختاوری کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔اپنے خطاب میں جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ احسن ظفر بختاوری نے گزشتہ …
احسن ظفر بختاوری اسلام آباد کی آل مارکیٹس یونینز کے چیئرمین منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کو اسلام آباد کی آل مارکیٹس یونینز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر کے بلائے گئےاجلاس میں احسن ظفر بختاوری کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔اپنے خطاب میں جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ احسن ظفر بختاوری نے گزشتہ دو سال میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی حیثیت سے جس طرح بے لوث خدمت کی اس نے ایک تاریخ رقم کی ہے، انہوں نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے نہ صرف آئی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض پورے دل سے ادا کیے بلکہ اپنی جیب سے مختلف مارکیٹس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے تاکہ کمیونٹی اور صارفین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رہائشیوں کے انتہائی مفاد میں ہوگا کہ احسن ظفر بختاوری 30 ستمبر 2024 کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد کاروبار کی ترقی کے لیے اپنے اقدامات کو جاری رکھیں۔ صدر سپر مارکیٹ شہزاد شبیر عباسی، صدر جناح سپر مارکیٹ اسد عزیز، صدر F-8 مرکز سردار طاہر محمود، صدر G-11 مرکز نعیم اختر اعوان، صدر I-8 مرکز وحید چیمہ، صدرٹی ڈبلیو اے بارہ کہو راجہ زاہد دھنیال ، صدر G-6 اظہر اقبال اور صدر I-8 راجہ فیاض گل نے قرارداد کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بختاوری کی بے مثال خدمات کی وجہ سے ایک مضبوط چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین فائونڈر گروپ آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک نے اس فیصلے کو کمیونٹی کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں احسن ظفر بختاوری جیسا توانا، متحرک اور فیاض شخص نہیں دیکھا جس نے کمیونٹی کے لیے دن رات کام کیا۔ احسن ظفر بختاوری نے انہیں یہ اعزاز عطا کرنے پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مزید جوش اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیونٹی متحد ہو کر چیلنجز پر قابو پا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ راجہ جاوید اقبال اور راجہ حسن اختر پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ان صدور سے رابطہ کر کے ان کی رضامندی حاصل کرے گی جو بعض مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔








