27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزالحمراآرٹ کونسل میں ستار کنسرٹ کا انعقاد

الحمراآرٹ کونسل میں ستار کنسرٹ کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):الحمراآرٹ کونسل میں ستار کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔کنسرٹ میں سلیم خان نے ساتھیوں کے ساتھ اچھی اوریاد گار پرفارمنس پیش کی۔الحمرا ترجمان کے مطابق چیئرمین الحمرا رضی احمد بھی شریک پروگرام میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ الحمرا اپنی تہذیب کا پاسبان و اقدار کا امین ہے۔انہوں نے کہا کہ ستار ہمارے ورثے کا اہم آلات موسیقی ہے۔رضی احمد نے کہا کہ کنسرٹ کا مقصد ستار کی روایت کو تازگی بخشنا ہے۔

- Advertisement -

الحمرا اکیڈمی فن موسیقی کے فروغ کا اثاثہ ہے۔قبل ازاں انہوں نے بتایا کہ گٹار اور وائلن کنسرٹ بھی کامیابی سے منعقد ہوچکے ہیں،آئندہ بھی ایسے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الحمرا کا موسیقی کے کنسرٹ کروانے کا یہ سلسلہ نت نئے رنگ میں آگے بڑھ رہا ہے۔کنسرٹ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور،فنکاروں کو خوب داد دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=505882

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں