26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد، شمال مشرقی وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی...

اسلام آباد، شمال مشرقی وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، شمال مشرقی، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اسلام آباد، خیبر پختونحوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

- Advertisement -

سب سے زیادہ بارش منگلا میں 49، راولپنڈی (کچہری) 16، جہلم 14، منڈی بہائوالدین 8، مری 6، اسلام آباد (زیروپوائنٹ) 2 اور پٹن میں بھی 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی، دادو، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، رحیم یار خان اور خیرپور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں