وزیراعظم نواز شریف کا چینی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

146
APP05-14 ISLAMABAD: April 14 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing during the launching ceremony of Urdu Version of President Xi Jinping’s book “The Governance of China” at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ایشیائ، افریقہ اور یورپ سمیت پوری دنیا کے ممالک کو جوڑنے کا وژن قابل تعریف ہے، ترقی کےلئے ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنا چاہئے، آج نظریاتی اختلافات کو ہوا دینے کا وقت نہیں ہے، صدر شی جن پنگ کا سٹرٹیجک پارٹنر شپ اور ایک خطہ ایک سڑک کا وژن قابل قدر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاںچینی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کے عظیم رہنما اورپاکستان کے دوست ہیں ، ان کی کتاب میں بین الاقوامی ترقی کے خیالات کی عکاسی ہوتی ہے