واشنگٹن ۔ 14 اپریل (اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے خفیہ راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کو ایک جارح خفیہ سروس قرار دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وکی لیکس آمروں کے ساتھ مل کر جمہوری ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پومپیو کے مطابق وکی …
وکی لیکس ایک جارح خفیہ سروس ہے، سی آئی اے

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 14 اپریل (اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے خفیہ راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کو ایک جارح خفیہ سروس قرار دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وکی لیکس آمروں کے ساتھ مل کر جمہوری ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پومپیو کے مطابق وکی لیکس جمہوریت مخالف اقوام کے تعاون سے عموماً امریکا کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔







