راملہ ۔ 14 اپریل (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں قائم اپنی خودمختار حکومت اور حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کے درمیان سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے "بے مثال اقدامات" اٹھائیں گے ۔عرب نیوز کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس حماس پر مالیاتی دباﺅ ڈال سکتے ہیں ۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ …
حماس کے ساتھ سیاسی اختلافات ختم کرنے کے لئے اقدامات کریںگے ، صدر محمود عباس

مزید خبریں
راملہ ۔ 14 اپریل (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں قائم اپنی خودمختار حکومت اور حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کے درمیان سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے "بے مثال اقدامات” اٹھائیں گے ۔عرب نیوز کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس حماس پر مالیاتی دباﺅ ڈال سکتے ہیں ۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ دھمکیوں کی زبان اور احکامات قبول نہیں کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ فلسطینی صدر عباس اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہونے والی ہے جس میں فلسطینی ریاست سے متعلق اسرائیل فلسطین مذاکرات کی ممکنہ بحالی پر بات چیت کی جائے گی







