لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس کی جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلرز کے خلاف کارروائیوں میں 927مقدمات درج کر کے3976ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،ملزمان کے قبضے سے 1کروڑ 56لاکھ09ہزار روپے سے زائد رقم برآمدکی گئی ۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں قمار بازی کے1305ملزمان،کینٹ میں 859، سول لائنزمیں 482، صدرمیں 340، اقبال ٹائون میں 607اور ماڈل ٹائو ن میں 383ملزمان گرفتار کئے گئے ۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جوئے بازی کے اڈوں کے ساتھ ساتھ آن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کےلئے بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کے احکامات میں کہا کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کئے جائیں۔