لوئرکوہستان ، قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق

99

پشاور۔ 30 ستمبر (اے پی پی):لوئرکوہستان میں قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ کھوکیال جیجال کے مقام پر پیش آیا جہاں باجوڑ سے گلگت جانے والی کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ریسکیو1122لوئرکوہستان کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کےتعاون سے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 نعشیں نکال کرکےتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹن منتقل کردیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ حیات محمد ولد رحمان سید، امان اللہ ولد عبدالخالق اور قاری عبدالمجید ولد عبدالرحمن شامل ہیں۔