ہمارے قومی سرمایہ کار ہی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کیلئے راضی کر سکتے ہیں،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

101

کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ صنعت اور تجارت سے وابستہ افراد کا ملک اور صوبوں میں قومی پیداوار کو بڑھانے، ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ اجلاس اور حلف برداری کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی گولڈن جوبلی چیمبرجوش و ولولہ کے ساتھ منانے کے لئے قومی سطح پر ایک گرینڈ سیمینار کا انعقاد کر ے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اپنے صوبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرے۔

انہوں نے کہا کہ صنعت اور تجارت سے وابستہ افراد کا ملک اور صوبوں میں قومی پیداوار کو بڑھانے، ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی سرمایہ کار ہی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کیلئے راضی کر سکتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنی تاجر برادری کو تمام ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کریں۔ آج کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو فعال اور موثر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اس موقع صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھتران،چیمبر کے پیٹرن این چیف غلام فاروق خلجی، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر اختر کاکڑ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، سابق صدر عبداللہ اچکزئی اور سید سرور آغا سمیت کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری موجودہ عہدیداران اور ممبران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی.

شرکائ سے خطاب کرتے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب عہدیداران کو اپنی جانب سے اور بلوچستان کے عوام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی. انہوں نے کہا کہ آپ افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں. عالمی وبائ کروناوائرس اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر سرحدوں کی بندش سے سب سے زیادہ ہماری کمیونٹی بزنس بہت متاثر ہوئی ہے. ہمیں اسمگلنگ اور تجارتی سرگرمیوں میں فرق کرنا چاہیے. انہوں نے تاجر اور صنعت کار نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، موجودہ منصوبوں کو وسعت دیکر ہزاروں لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں.

حکومت تمام لوگوں کو روزگار تو نہیں دے سکتی لیکن اس سلسلے میں ہماری تاجر برادری کافی مدد اور تعاون فراہم کر سکتی ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلا شبہ تاجر اور صنعت کار ملک اور صوبوں میں ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے اور حکومتی اقدامات کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں. آخر میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بہت منظم انداز میں تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام منتظمین اور شرکاء خراج تحسین کے مستحق ہیں۔