برسلز۔30ستمبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفارتخانہ میں ناظم الامور فراز زیدی نے پیر کو نیٹو کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کرسٹیان میسزاروس سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتخانہ کی سما جی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس "پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان جاری تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔