ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

131

تہران ۔ 15 اپریل (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آئندہ صدارتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں جاکر 19 مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار شرکت کی غرض سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور انتخابی تیاریوں کا قریب سے جائزہ لیا۔