ریسکیو 1122 ساہیوال نے ستمبر میں 7060 ایمرجنسیزپر رسپانس کیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

115
Rescue 1122
Rescue 1122

ساہیوال۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ساہیوال نے کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ ریسکیو 1122 ساہیوال کو ستمبرکے دوران30722کالز موصول ہوئیں، جن میں سے7060ایمرجنسی کالزتھیں جبکہ23662غیر متعلقہ کالز تھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر6945مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 ساہیوال نے جن7060ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ1115، میڈیکل ایمرجنسیز5175، آگ لگنے کے واقعات39، کرائم کال155، ڈوبنے کے واقعات1اور575 متفرق واقعات شامل ہیں، 150افراد جاں بحق ہوئے جبکہ3811 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ستمبر میں 3802ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا3908مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 739مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت ستمبر میں 166 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔جن میں سے 48کو لاہور، 1اوکاڑہ اور117کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے اپنے ریسکیورز جوانوں کے کام کو سراہا،اور کہا کہ ر یسکیو اہلکاروں نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور پرندوں کی ایمرجنسیز پر بھی بروقت پہنچ کر اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے اور ان کی زندگیوں کو محفوظ کر کے انسانیت کی اعلی مثال قائم کی۔ضلعی انتظامیہ اور عوام کو یہ باور کرایا کہ ہمارے ریسکیور جوان ہر طرح کے حادثات سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔