آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں آنے والے دورہ واشنگٹن سے قبل بجٹ تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خزانہ،پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے سینئر حکام نے اجلاس …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں آنے والے دورہ واشنگٹن سے قبل بجٹ تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خزانہ،پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت مسلم لیگ ن کا کارنامہ ہے۔

Leave a Reply