لاہور ہائیکورٹ کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کے احکامات نہ ماننے والے سکول و کالجزکےخلاف کارروائی کی ہدایت

90
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم میں سکولز اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کے احکامات نہ ماننے والے سکولوں و کالجوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گذشتہ سماعت کا تحریری حکم جمعرات کو جاری کیا جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے جوڈیشل کمیشن کو رنگ روڑ لاہور کے گردونواح میں درخت لگانے کے حوالے سے میٹینگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

عدالت نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولز اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کردی ہے تاہم عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن احکامات نہ ماننے والے سکول کالجز کے خلاف کارروائی کرے گا۔ عدالت نے مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب کرتے ہوئے مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔