ارجنٹائن پاکستان کی ٹیکسٹائلز اور چاول کےلئے بڑی منڈی ثابت ہوسکتا ہے،آئیوان ایوان سیویچ

100

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر آئیوان ایوان سیویچ نے کہا ہے کہ سال2006ءتک پاکستان اور ارجنٹائن کی باہمی تجارت 70 ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی جو 2014ءتک 400 ملین ڈالرتک بڑھ گئی جس میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ارجنٹائن کے سفیر آئیوان ایوان سیویچ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ارجنٹائن پاکستان کی ٹیکسٹائلز اور چاول کےلئے بڑی درآمدی منڈی ثابت ہوسکتا ہے۔